ماسکو(آئی این پی ) برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ایڈنار لیونارڈو باچی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ذہنی آہنگی سے سرشار ہے، انہوں نے کہا کہ پری کوارٹر فائنل میں کامیابی کے لئے انکی ٹیم سر توڑ کوشش کریگی کہ وہ میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برازیلین کوچ نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پری کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناک آئوٹ مرحلے کے میچ میں میکسیکن ٹیم کے خلاف بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ برازیل اور میکسیکو کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا 2 جولائی کو کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے اور شائقین فٹ بال اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ کوچ ٹائٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیلے رنگ میں ملبوس برازیل کی توانائی کوکھیلتے ہوئے دیکھا اور ان کے گیتوں کو سنا جو انہوں نے کامیابی کے بعد ماسکو کی گلیوں پرجشن مناتے ہوئے گنگنائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ان کے جذبے کی رونمائی کرتا ہے بلکہ برا زیل ٹیم کی ذہنی ہم آہنگی بڑھایا ہے ۔