قائمہ کمیٹی کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا مارگلہ ہلز میں ’’مناہل ریسٹورنٹ‘‘ کی غیر قانونی توسیع کا نوٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے مارگلہ ہلز میں ’’مناہل ریسٹورنٹ‘‘ کی غیر قانونی توسیع کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادارے سے ریسٹورنٹ کی لیز دستاویزات مانگ لیں مناہل ریسٹورنٹ اور اردگرد کا علاقہ ڈھائی لاکھ روپے کی معمولی رقم پر کرائے پر دیا گیا ہے کمیٹی نے لیز کی بڈنگ میں شریک تمام بڑی کمپنیوں کے نرخوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کم بولی والی کمپنی کو یہ ریسٹورنٹ 15سالوں کی لیز پر دے دیا گیا سیکرٹری کیڈ نے بھی اجلاس کی کاروائی کے دوران اعتراف کیا ہے کہ مناہل ریسٹورنٹ نیشنل پارک میں بنایا گیا ہے جب کہ قانون کے مطابق نیشنل پارک کے ایریا میں تعمیرات نہیں ہو سکتیں انہوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مناہل نام کی کوئی کمپنی بڈنگ میں شریک نہیں ہوئی تھی ژی گرل نے سب لیز کر دیا ہو گا جبکہ کمیٹی ارکان نے حکام کی بریفنگ کے مطابق پارلیمینٹ ہائوس کسی یونین کونسل میں شامل ہونے کی معاملات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے کہ اتنا بڑا قومی ادارہ کیسے کسی لوکل گورنمنٹ کا حصہ ہوسکتا ہے کمیٹی میں دو سالوں سے وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ملازمین کو وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے سی ڈی اے کی طرف سے ادھار پر تنخواہیں دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے جبکہ ممبر پلاننگ سی ڈی اے نے کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ پاکستان ہائوسنگ فائونڈیشن کی کری روڈ پر پارک کی جگہ پر فلیٹس کی تعمیر غیر قانونی ہے پی ایچ اے کے لے آئوٹ پلان کو مسترد کرتے ہوئے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے پی ایچ اے نے غیر قانونی تعمیر ات شروع کر رکھی ہیں اس حوالے سے جلد اخبارات میں اشتہار دے دیا جائے گا۔ جمعہ کوقائمہ کمیٹی کیڈ کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمینٹ ہائوس میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے مناہل ریسٹورنٹ کی تجاوزات کے معائنہ کے لیے دورے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ سی ڈی اے کی ورکنگ ذمہ داریوں اور کارکردگی پر چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر ممبر فنانس سے بریفنگ لینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ بدقسمتی سے اداروں نے جسطرح کام کرنا تھا وہ اسطرح نہیں ہو رہا ہے اچانک اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا جاتا ہے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو دو سالوں سے حکومت نے کوئی بجٹ نہیں دیا ہے ممبر فنانس نے تصدیق کی کہ میٹرو پولیٹن کو آج تک حکومت ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہے لون کی بنیاد پر کارپوریشن کے ملازمین کو سی ڈی اے تنخواہیں دے رہا ہے چیئرمین کمیٹی اور ارکان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے کی طرف سے کیسے تنخواہیں دی جا رہی ہیں حسابات کی جانچ پڑتال کا ذمہ دار کون ہو گا۔ سی ڈی اے نے پی ایچ اے کو خلاف قانون فلیٹس کی تعمیرات پر این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اجلاس میں مناہل ریسٹورنٹ سے متعلق میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے جس پر کمیٹی نے خود مناہل ریسٹورنٹ کی تجاوزات کے معائنہ کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن