امریکی اخبار کے نیوز روم میں فائرنگ، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہو گئی

واشنگٹن (اے این این)امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک مقامی اخبار کے دفتر پر مسلح شخص کی فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت 38 سالہ جیروڈ راموس کے نام سے ہوئی۔ملزم نے نیوز روم میں ہینڈگن سے اندھادھند فائرنگ کی، جس کے قبضے سے سموک ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد ہوئے۔واقعے کے وقت عمارت میں 170 کے قریب افراد موجود تھے۔ریاستی دارالحکومت ایناپولس شہر میں کیپیٹل گیزیٹ نامی اخبار کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسلح شخص نے شیشے کے دروازے کی دوسری جانب سے نیوز روم میں فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے سنہ 2012 میں اخبار کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ کیا تھا جو وہ ہار گیا تھا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کیپیٹل گیزیٹ کو ملنے والی پرتشدد دھمکیوں کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ایک نیوز کانفرنس میں کانٹی ایگزیکٹیو نے بتایاگزشتہ روز خوفناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اور اس حادثے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیس جب حملہ آور کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ ڈیسک کے نیچے چھپے ہوئے تھے۔کانٹی پولیس کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ کیپیٹل گزیٹ کو ٹارگٹ بنا کر نشانہ بنایا گیا ہے۔صحافی فل ڈیوس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایاکہ اس سے خوفناک اور کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی میز کے نیچے سے کئی افراد کو گولیاں لگنے اور پھر مسلح شخص کی جانب سے دوبارہ اپنے ہتھیار کو لوڈ کرنے کی آوازیں سنیں۔ میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ہل کر رہ گئے اور انتظامیہ کہ ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن