قائمہ کمیٹی کیڈ نے مناہل ریسٹورنٹ کی غیرقانونی توسیع کا نوٹس لے لیا

Jun 30, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے مارگلہ ہلز میں واقع نجی ریسٹورنٹ کی غیرقانونی توسیع کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادارے سے ریسٹورنٹ کی لیز دستاویزات اوربولی میںحصہ لینے والی کمپنیوں کی کوٹیشنز طلب کرلی ہیںخدشہ ظاہر کیا ہے کہ کم بولی والی کمپنی کو یہ ریسٹورنٹ 15سالوں کی لیز پر دے دیا گیا سیکرٹری کیڈ نے بھی اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراف کیا ہے کہ مناہل ریسٹورنٹ نیشنل پارک میں بنایا گیا ہے جب کہ قانون کے مطابق نیشنل پارک کے ایریا میں تعمیرات نہیں ہو سکتیں انہوں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مناہل نام کی کوئی کمپنی بڈنگ میں شریک نہیں ہوئی تھی ژی گرل نے سب لیز کر دیا ہو گا جبکہ کمیٹی ارکان نے حکام کی بریفنگ کے مطابق پارلیمینٹ ہائوس کسی یونین کونسل میں شامل ہونے کی معاملات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا بڑا قومی ادارہ کیسے کسی لوکل گورنمنٹ کا حصہ ہو سکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی کیڈ کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمینٹ ہائوس میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے مناہل ریسٹورنٹ کی تجاوزات کے معائنہ کے لیے دورے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ سی ڈی اے کی ورکنگ ذمہ داریوں اور کارکردگی پر چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر ممبر فنانس سے بریفنگ لینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 پر نظرثانی کی سفارش کر دی ہے۔ ممبر فنانس نے بتایا کہ جولائی میں بارشوں کے ہونے سے سملی ڈیم میں پانی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ اسلام آباد کے 22 ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں۔

مزیدخبریں