بغداد (اے ایف پی) عراق میں وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم پر داعش کے 12 دہشتگردوں کو تختہ دار پرلٹکایا دیا گیا عراقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے قیدی بنائے گئے آٹھ اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد اٹھایا گیا عراقی وزیراعظم نے داعش کی جانب سے اغواء کے عبد قتل کئے جانے والے آٹھ اہلکاروں کا بدلہ کے عزم اظہار کیا تھا جن کی لاشیں بغداد کے شمال میں ایک ہائی وے سے ملی تھیں۔عراقی فوج کی طرف سے دور دراز صحرائی علاقوں میں تنظیم کے خلاف آپریشنز اب بھی جاری ہیں جہاں داعش کی جانب سے حملوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے۔ داعش کی طرف سے اہلکاروں کے قتل کے بعد حیدر العبادی نے عدالت سے سزائے موت پانے والے سینکڑوں دہشتگردوں کی سزا پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جس کے بعد ان قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم کے بعد 12 دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا جن کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی مسترد ہو چکی تھیں