لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے قومی و صوبائی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 244 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں جبکہ تمام صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پر 766 امیدواروں کا ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے بالترتیب 724 اور 230 مرد امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے جن میں سے قومی کے لئے چودہ اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 42خواتین ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، لاہور سے قومی اسمبلی کے کسی نام میں تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ ق، مجلس وحدت المسلین، جی ڈی اے اور اعجاز الحق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے قومی، صوبائی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
Jun 30, 2018