فضل الرحمان نےاین اے 3 سے مولاناحجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ‘شہبازشریف کی حمایت کا اعلان

 ایم ایم اے نے سوات کے حلقہ این اے 3 سے مو لانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کر دیا ، جبکہ مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے نے سوات سے ایم ایم اے کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے جس کیلئے مولانا فضل الرحمان نے ریٹرنگ افسر کو خط لکھ دیاہے ، جے یو آئی ایف این اے 3 سے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے دستبردار ہو گئے ہیں اور حمایت کااعلان کر دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن