عمران خان نےسابق (ن) لیگی رہنما چوہدری عبدالغفورکو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

Jun 30, 2018 | 15:13

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما چوہدری عبدالغفور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی جبکہ چوہدری عبد الغفور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کرچکا ہوں اور عمران خان نے وعدہ کیا کہ گھر آکر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری عبدالغفور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔چوہدری عبدالغفور کے مطابق عمران خان نے ان سے گفتگو میں کہا کہ آپ بہادر آدمی ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ چوہدری عبد الغفور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کرچکا ہوں اور عمران خان نے وعدہ کیا کہ گھر آکر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں (ن)لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری عبد الغفور نے پارٹی اختلاف کے باعث 28 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں