انسداد دہشت گردی عدالت نے نور خان بیس حملے کے تمام ملزم بری کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)نور خان ایئر بیس حملہ کیس کے ملزم بری کر دیئے گئے ۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے نور خان ایئر بیس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔کیس میں گرفتار تین ملزموں رفاقت، رشید ترابی، حسنین باعزت بری کر دیئے گئے ۔ہینڈ گرنیڈ اورراکٹ لانچر کی برآمدگی پر درج تین دیگر مقدمات میں بھی بری کر نے کا حکم دیا گیا ۔ ملزم پہلے بینظیر قتل کیس میں بھی گرفتار رہے ۔ یاد رہے کہ 30اگست 2017کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بری کیا تھا ۔ ملزموں کو نظر بندی کے مختلف آرڈر کے ذریعے پابند رکھنے کے بعد سی ٹی ڈی نے ائیر بیس حملہ کیس میں گرفتارظاہر کیا ۔ ان پر ہینڈ گرنیڈز، راکٹ لانچرز برآمدگی الگ الگ مقدمات درج تھے ۔ ا ستغا ثہ کی طر ف سے 9 گواہ پیش ہوئے جن کے بیانات میں تضادہے۔ راکٹ لانچر کے بجائے صرف راکٹ عدالت میں پیش کئے گئے ۔ بی ڈی کمانڈر خلیل کا بیان ہے کہ ان کی لیب میں ایسا کوئی آلہ نہیں ہے۔ جو بارود کی پاور کو چیک کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...