افغان امن مذاکرات کا 7 واں دور دوحہ میں شروع، فریقین بہتری کیلئے پرامید

دوہا(صباح نیوز) افغان امن مذاکرات کا 7واں مرحلہ گزشتہ روز دوحہ میں شروع ہو گئے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان افغانستان سیامریکی فوج کا انخلا، قومی سطح پر سیزفائر اور دیگراہم نکات پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں فریقین میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی، خانہ جنگی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تمام فریق افغان امن عمل سے متعلق جلد پیشرفت چاہتے ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی نشریاتی ادارے سے کہا ہے کہ افغان امن عمل بتدریج جاری ہے اور بہتر سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...