اسلام آباد (این این آئی)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ ہائی کورٹی کریمنل برانچ پیپر بک کی تیاری چار ہفتے میں مکمل کرے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ کریمنل برانچ پیپر بک کی تیاری چار ہفتے میں مکمل کرے۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ العزیزیہ اپیل ستمبر کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ نیب اور نواز شریف کے وکیل نے پیپر بک کی تیاری میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔