اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اعلی عدلیہ میں ججوں کے تقرر کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن لاہور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لئے 13افراد کے ناموں پر غور کرے گا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نیدس وکلا عبد الرحمان اورنگزیب ،محمد آصف سعید رانا،خالد وحید خان،ناصر محمود،انصار نواز مرزا،محمد زبیر خالد ،ملک وقار حیدر اعوان،خالد مسعود چوہدری،مشتاق احمد محل اور محمد الیاس شیخ جبکہ تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ہمایون امتیاز،شکیل احمد اور صفدر سلیم شاہد سمیت 13افراد کونامزد کرکے ان کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھیجے تھے۔