انتہا پسندہندووں کا مسلمان نوجوان پر ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ نہ لگانے پر تشدد

Jun 30, 2019

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے شہر کانپور میں ایک سولہ سالہ مسلمان نوجوان محمد تاج کو ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ نہ لگانے پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد تاج نماز ادا کرنے کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ اسے نامعلوم افراد نے راستے میں روک لیا اور اسے مجبور کیا کہ وہ ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگائے مسلمان نوجوان کے انکار کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے اس پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزیدخبریں