صنعت کا پہیہ گھومے گا تو معیشت ترقی کریگی:چیف سیکرٹری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی ملکی معیشت میںکلیدی حیثیت رکھتی ہے ،صنعت کا پہیہ گھومنے سے ملک ترقی کی راہ پر گا مزن ہوگا۔صوبہ میں سپیشل اکنامک زونز کو بجلی کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی ترقی سے ملک کے اقتصادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے، ریگولیٹری فریم ورک میں رہتے ہوئے صنعتکاروں کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز سے متعلق مسائل کو قومی مفاد میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ صوبائی محکمے وفاقی اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن