لاہور(سپیشل رپورٹر) ہفتہ عظمت آل واصحابؓ کی تقریب سے پیر سید محمد عرفان مشہدی سید احسان گیلانی وودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات وکردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ صحابہ کرام ہماری تاریخ کے درخشندہ ستارے ہیں۔ ان ہستیوں نے اپنے کردار وعمل سے ہر دور کے انسان کو یہ سبق دیا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو ں راہ حق سے کبھی دستبردار نہیں ہونا۔ کسی کویہ حق نہیں کہ وہ ان مقدس ہستیوں کے بارے کوئی کمزور یا نا مناسب لفظ استعمال کرے آل اطہار و اصحاب رسولؐ کے بارے وہی الفاظ والقاب استعمال کیے جائیں جو آئمہ وفقہا نے مخصوص کیے ہیں ہم اصحاب رسولؐ بارے وزیراعظم کے ان غیر مناسب الفاظ کے بارے یہ پروگرام کر رہے ہیں جو پورے پنجاب میں جاری ہیں اس پہلے سندھ میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا سید احسان گیلانی نے کہا کہ حکومت وقت غریب طبقے کے ریلیف کا فوری سامان کرے دہشت گردی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بیان میں کہا کہ اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے حکومت اس مسئلے کو جاندار انداز میں عالمی سطح پر اٹھا ئے۔