حکومت نے ترقیاتی پروگرام کیلئے47 فیصدسے زائد بجٹ مختص کر دیا: خالد محمود

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء چوہدری خالد محمود گجرنے کہا کہ اپوزیشن کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،بجٹ منظور ہوگیا ۔ماضی کی شاہ خرچیاں ختم ،ترقیاتی پروگرام کیلئے47 فیصد زائد بجٹ مختص کر دیا گیا ہے، حکومتی اخراجات 58 فیصد کم کرکے کفایت شعاری کا بجٹ دیا، انسانی ترقی ہی ہمارا محور ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، متعلقہ افسران کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ملک کو کرپشن سے پاک کرنا وزیراعظم کا عزم ہے، حکومتی معاشی فیصلے کامیاب کرانا سب کی ذمہ داری ہے ،مشکل فیصلے عوام کی بہتری کے لیے ہیں، وقت آگیا ہے سب ایک قوم بن کر سوچیں ،معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں، ملک کی بہتری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن