لاہور (پ ر) اطباء پر ٹیکس زیادتی ہے ،عوام علاج معالجہ کی سستی سہولتوں سے محروم ہو جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایسٹرن میڈیسن ایسو سی ایشن کے سنیئر نائب صدر ،ممبر نیشنل کونسل فار طب حکیم راحت نسیم سوہدروی نے کیا۔انہوںنے کہا کہ طب و حکمت اس دور میں کاروبار نہیں بلکہ مشن ہے ،حکومتی سطح پر سر پرستی نہ ہونے باعث شعبہ پہلے ہی توجہ کا منتظر ہے ،چاہیے تو یہ کہ حکومت سرپرستی کرتی اور متبادل طریقہ علاج کے طور پر اس کو ملک بھر میں نافذ کرتی ،لیکن افسو س ہے بہتری کے لیے اقدامات کی بجائے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔حکیم راحت نسیم سوہدروی نے مزید کہا کہ پہلے عطائیت کے نام پر مستند حکماء ، اطباء اور جراحوں کی تضحیک کی جاتی رہی ہے اب رہی سہی کسر ٹیکس لگا کر نکال دی گئی۔