لاہور (نمائندہ سپورٹس )سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے شناختی کارڈز نکوائے جائیں تو ان سب پر پابندی عائد ہوجائے گی راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر افغانی ٹیم سے متعلق کہا کہ پہلے ان کا ہوم گراؤنڈ کبھی پشاور، راولپنڈی ہوتا تھا۔ ہم لوگ ان کے لڑکوں کوتیارکرتے تھے، لیکن آج وہ دہلی اورنوئیڈا چلے گئے ہیں۔ دہرہ دون اب ان کا ہوم گراونڈ بن گیا ہے، ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کو بلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج افغانستان ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کے آئی ڈی کارڈز نکلوالئے جائیں تو ٹیم پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای اوسمیت ان لوگوں سے گزارش کی، جو میڈیا میں بیان دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کریں ورنہ سارے کے سارے آپ کے رشتہ دار پشاور اور کراچی کے نکل آئیں گے اور آپ کی ٹیم پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ ہم نے 30 لاکھ افغانیوں کو اپنے گھر میں جگہ دی ہے اور ہم انہیں پسند کرتے ہیں، پیارکرتے ہیں ۔