لاہور (نمائندہ سپورٹس ) ضلع خیبر کے سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری نے ملاگوری کے علاقے میاں مورچہ میں زیر تعمیر ملاگوری سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر میٹریل کا معائنہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی علاقہ جات محمد نواز خان کی خصوصی ہدایات پر مقامی کھلاڑیوںکو کھیل کود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس سٹیڈیم کی تعمیر سے ملاگوری قوم کے نوجوانوں کوکھیل کودکے بہترین مواقع ان کے گھر کے دہلیز پر ہی مل سکیں گے۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات جاری کردیئے کہ گرائونڈ میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔