لیڈز (سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے خلاف شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستانی فاسٹ باؤلر نے افغان ٹیم کے خلاف بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 47رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 4 وکٹیں لینے والے 20سال سے کم عمر پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ورلڈ کپ میں آج تک کسی بھی 20سال سے کم عمر باؤلر نے 4یا اس سے زائد وکٹیں نہیں لیں لیکن 19سالہ شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ قائم کردیا۔
افغانستان کے خلاف عمدہ باؤلنگ، شاہین آفریدی کا نیا عالمی ریکارڈ
Jun 30, 2019