لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے تربیتی کورس کی منظوری دے دی۔ جسٹس جواد حسن کی خصوصی کاوش کے باعث چیف جسٹس ہائیکورٹ نے منظوری دی جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے کاوش کی ضلعی عدالتوں کے ججز 8 جولائی سے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس کا آغاز کریں گے لاہور سمیت مختلف اضلاع کی عدالتوں کے جوڈیشل افسران کورس میں شرکت کریں گے۔ کورس کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق جج چھ روزہ تربیتی کورس کریں گے۔