لیڈز (سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بائولر وہاب ریاض دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باوجود افغانستان کے میچ میں شریک ہیں،میچ کے بعد ان کی انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا،وہ ہاتھ پر پٹی باندھ کر فیلڈنگ کررہے ہیں۔حسن علی اور نوجوان محمد حسنین کی موجودگی میں انہیں کھلانے کا خطرہ مول لیا گیا ہے۔وہاب ریاض نے ہمت دکھائی اور تکلیف کے باوجود میچ کھیلنے پر رضامند ہوئے۔اس میچ کے بعد ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا اور توقع ظاہر کی جارہی ہے وہ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے میچ میں شریک ہوں۔پاکستانی ٹیم کے ترجمان رضا راشد کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو میچ سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے نیچے چوٹ لگی جس سے سوجن ہوگئی۔وہاب ریاض سخت تکلیف میں رہے انہوں نے درد ختم کرنے والی دوائیں استعمال کرکے اور پٹی باند ھ کر میچ میں شرکت کی۔چوں کہ وہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اس لئے انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول لیا گیا۔دو سال بعد پاکستان ٹیم میں آنے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو افغانستان کے میچ کے بعد 6 دن ا?رام ملے گا امید ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے۔