کراچی (سٹی نیوز)ڈاکٹر انور سجاد نے اپنی زندگی کی اننگز بھرپور اور بہترین انداز سے کھیلی، ڈاکٹر صاحب نے سب کچھ کیا انہوں نے ناول اور افسانے بھی لکھے، ہدایتکاری، اداکاری اورمصوری بھی کی۔ انور صاحب جسمانی طور پر تو ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن روحانی طور پر وہ اپنے کام کے ذریعے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے معروف رائٹر ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تعزیتی ریفرنس میں ملک کی کئی نامور شخصیات موجود تھیں جنہوں نے ڈاکٹر انور سجاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار لمحات کو بھی یاد کیا۔ اس موقع پر دنیائے ادب کی مشہور شخصیت اسد محمد خان کا کہنا تھا کہ انور سجاد صاحب نے مختلف فنون لطیفہ میں بہترین کام کر کے اپنا لوہا منوایا اور ادبی دنیا کے لئے ان کی خدمات کیلئے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر انور سجاد نے اپنی زندگی کی اننگز بھرپور اور بہترین انداز سے کھیلی،احمد شاہ
Jun 30, 2019