اثاثہ جات ظاہر کرنے کی حکومتی سکیم کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ سکیم کی مدت میں کوئی توسیع نہیں کی جائیگی۔ادھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے ذیلی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ توسیعی اوقات کار کے مطابق دفاتر آج رات گیارہ بجے تک کھلے رکھے جائیں۔یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں سہولت کیلئے کیا گیاہے۔