کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپئن امریکا میزبان فرانس کو 2-1 سے ہرا کر ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان پیرس کے اسٹیڈے دا پرنسز میں ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میگن پاپینوئے نے میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور ایک صفر تھا جبکہ دوسرے ہاف میں تیزی رہی۔65ویں منٹ میں میگن نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے اسکور 2-0 کیا۔کھیل کے اختتامی لمحات میں فرانس کا واحد گول رینارڈ نے 81 ویں منٹ میں کیا۔