ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)مخالفین کی فائرنگ، 2 افراد زخمی،دشمنی پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی تفصیلات کے مطابق محمد جمال اور ظفر موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رھے تھے کہ تاک میں لگے مخالفین نے اسلحہ کے زور پر انہیں تونسہ روڈ پیر عادل کے قریب روکا نہ رکنے پر ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائر لگنے کے نتیجہ میں دونوں افراد شدید زخمی ھو کر گر پڑے جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ۔ پرانی دشمنی پر پیر فتح شاہ میں تین ملزمان نے شہزاد ماچھی پرچاقو کے وار سے اس کی ناک کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی شہزاد کو ٹراما سنٹر منتقل کردیارابطہ کر نے پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ عمار یاسر نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے
ڈیرہ ، مخالفین کی فائرنگ، 2 افراد زخمی،دشمنی پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی
Jun 30, 2019