پاکپتن: مدرسہ کی 11 سالہ مغوی طالبہ حویلی لکھا سے بازیاب‘ 4 افراد کیخلاف مقدمہ

Jun 30, 2019

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) 18 روز قبل مدرسہ سے اغواء ہونیوالی 11 سالہ طالبہ اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا سے بازیاب، ورثاء کی مدعیت میں مدرسہ کے مہتمم اور ناظم سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی صدر سعید انور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکپتن کے دینی مدرسہ میں زیر تعلیم 11 سالہ شاہین کو 18 روز قبل نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ ملزمان بچی کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ بچی حویلی لکھا کے قریب ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی اور مقامی زمیندار کے ہاں پناہ لے لی۔ ڈی پی او عبادت نثار نے بچی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی۔ جس نے بچی کو حویلی لکھا سے بازیاب کروا لیا۔

مزیدخبریں