رواں سال 200 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے: وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اﷲ لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک 200 سے زائد لاپتہ افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ضیاء اﷲ لانگو نے کہا کہ ’ہمارے پاس گھروں کو لوٹنے والوں کے یکم جنوری سے اب تک کے اعداد و شمار موجود ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہے۔ تاہم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے چیئرمن نصراﷲ بلوچ نے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کو 365 لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی جن میں سے اب تک 103 افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے پاکستان تحریک انصاف (پی پی آئی) کی حکومت سے تعاون کے لئے پیش کئے گئے 6 نکات میں سے ایک ہے۔ بی این پی (مینگل) نے رہنماؤں نے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک بار پھر ان نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد آئندہ سال کا بجٹ منظور کرانے کے لئے حکومت کی حمایت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...