سونے کی درآمدات میں گیارہ ماہ کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) سونے کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2018ء سے مئی 2019ء تک کے عرصے میں سونے کی درآمدات پر 11.863 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سونے کی درآمدات پر19.30 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں سونا کی درآمدات میں 37.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...