مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ڈالر 187 روپے کا ہوتا دیکھ رہا ہوں: رحمن ملک

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سنیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ڈالر کو 187روپے کا ہوتے دیکھ رہاہوں ملک میں اس وقت آئی ایم ایف کی حکومت ہے جب چاہتی ہے ڈالر اوپر لے جاتی ہے اگر موجودہ حکومت ڈالر کو 115روپے پر لے آتی ہے تو تسلیم کر لیں گے۔ قابل اور اہل حکومت ہے وہ ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے رحمن ملک نے کہاکہ چیف جسٹس سے درخواست کروں گا وہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافے پر ایک کمیشن قائم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...