بیجنگ (اے پی پی) چین کی کیمونسٹ پارٹی کے قیام کی98 ویںسالگرہ ہے، پارٹی کے ابتدائی ایام کے دسیوں ممبران سے تعدادبڑھ کر اب 9 کروڑتک پہنچ گئی ہے، یہ تعداد کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے مختلف مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پارٹی کے ابتدائی مقاصد اور مشن کے حوالے سے چینی صدر مملکت شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چینی عوام کی خوشحالی کے حصول اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لئے کوشش کی جائے گی۔
چین کی کیمونسٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد 9 کروڑ تک پہنچ گئی
Jun 30, 2019