برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر شدید تنقید کی ہے اور کہاہے کہ وہ لبرل ازم پر پوٹن کے خیالات سے قطعی طور پر متفق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹسک نے کہاکہ جو بھی یہ کہتا ہے کہ لبرل جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور انسانی حقوق کل کی باتیں ہیں، وہ آزادی کو بھی اسی نظر سے دیکھتا ہے۔ یورپی یونین کے صدر کے بقول یہ خصوصیات یورپی اقدار میں مرکزی اہمیت کی حامل ہیں۔
لبرل ازم پرروسی صدرکے خیالات سے پر متفق نہیں،صدریورپی یونین
Jun 30, 2019