رواں سال 200 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے: وزیر داخلہ بلوچستان

Jun 30, 2019

اورکزئی‘ مانسہرہ (آن لائن‘ نوائے وقت رپورٹ) علاقہ کاہی کچہ پکہ کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس میں 2خواتین موقع پر جاں بحق 3افراد زخمی اس حوالے سے تھانہ صدر پولیس نے بتایا کہ کار نمبر6967XLIگرگری کرک سے دم درود کیلئے قاضی پمپ ہنگو آرہا تھا کہ علاقہ کاہی کچہ پکہ ہنگو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی حادثے میں بختاورہ بی بی اور ان کی بیٹی مسماۃ وزیرہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ کار میں سوار غفور الرحمن ان کی بہن مسماۃ ع اور ڈرائیور نصیب خان زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہاں سے زخمیوں کو پشاور اور مرنے والے خواتین کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہوش میں آنے کے بعد تھانہ صدر میں غفور الرحمن اور ان کی ہمشیرہ مسماۃ ع نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی حادثہ تھا ہم نے اور ہمارے خاندان والوں نے ڈرائیور نصیب خان کو معاف کیا ہے اس کے خلاف ہم کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔ مانسہرہ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں