ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے :ڈپٹی کمشنر

Jun 30, 2019

شیخوپورہ (نا مہ نگارخصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں،ٹائرشاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عمر افتخار شیرازی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں