میئر کراچی ایکٹنگ کرنے کی بجائے عوام کیلئے کام کریں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کام کریں تو فائدہ ریاست کو ہی پہچنتا ہے۔اس سلسلے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون سازی کے عمل میں سول سوسائٹی کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں سب سے پہلے سول سوسائٹی کی مدد سے قانون سازی کرنے کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک میں پائدار امن اسی وقت ممکن ہے جب ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں۔۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے ہمارے دفاتر ہر وقت کھلیں ہیں لوگ ہم سے رابطہ کریں ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ شہروں میں جہاں کہیں بھی عمارتیں بنائی جاتی ہیں ، درخت کاٹ دیئے جاتے ہیں۔دریںاثناء بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو ایکٹنگ کرنے کے بجائے کراچی کے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لگثرری گاڑیا ں خریدنے کے لئے تو میئر کراچی کے پاس اختیارا ت بھی ہیں اور پیسے بھی ہیں، جبکہ کے الیکٹرک کے بل ادا کرنے کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جو کہ وفاقی حکومت کی اتحادی بھی ہے، وہ وفاق سے کراچی کے لوگوں کے لئے 650 ایم جی ڈی پانی کیوں نہیں حاصل کرتے ؟ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ احتجاج اور مخالفت برائے مخالفت مسائل کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور سندھ حکومت مل کر کام کریں تو مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی باتیں کرنے کے بجائے کام کرنے پر توجہ دیں۔جبکہ کراچی کے شہریوں سے ان کا کہنا تھا کہ وہ میئر کراچی سے سوال کریں کہ وہ کب تک ان کی باتیں سنتے رہیںگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...