مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری، مزید 3نہتے نوجوان شہید کردیئے

سری نگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے رونی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے 8 سالہ بچے سمیت مزید 4 کشمیری شہید کر دیئے۔ کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے جس کے باعث ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے جب کہ علاقے داخلی اور خارجی راستے بھی رکاوٹیں تھی مکمل طور پر بند ہیں۔ خیال رہے کہ 26 جون کو بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...