وزیر تعلیم نے قائد اعظم کی تاریخ ولادت غلط چھاپنے پر نصابی کتاب پر پابندی لگا دی

لاہور(نیٹ نیوز) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش غلط چھاپنے پر ایک مقامی پبلشر کی شائع کردہ کتاب 'سرمایہ اردو ' پر فوری پابندی عائد کردی۔ مراد راسنے کہا کہ کتاب سرمایہ اردو منظور شدہ نہیں ہے۔ اپنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔ پبلشر فوری طور پر کتاب کی اشاعت روکے اور کتابیں مارکیٹ سے واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عمل درآمد کی حتمی رپورٹ ارسال کرے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن