قومی اسمبلی: بعض ارکان کی ماسک اور دستانوں کے علاوہ فیس شیلڈ پہن کر شرکت

اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بعض ارکان نے ماسک اور دستانوں کے علاوہ فیس شیلڈ پہن کر شرکت کی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سید نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، بلاول بھٹو زرداری، سید غلام مصطفی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے بعض مرد و خواتین ارکان نے ماسک اور دستانوں کے علاوہ خصوصی فیس شیلڈ بھی پہن رکھی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن