لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق قومی جوڈو کوچ غضنفر علی نے کہا ہے کہ ملک میں جوڈو کا کھیل دن بدن ترقی کر رہا ہے اور ٹیلنٹ پہلے سے بہت بہتر دیکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جوڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر مارشل آرٹس سنٹر بنانے کی بھی ضرورت ہے اور جس میں میٹ بچھائے جائیں تاکہ مارشل آرٹس کے کھلاڑی اس پر روزانہ کی بنیاد پر تربیت حاصل کرسکیں۔
ملک میں جوڈو کا کھیل فروغ پارہا ہے:غضنفرعلی
Jun 30, 2020