جاپان کے بیڈ منٹن سٹار کینٹو موموٹا کار کے حادثے کے بعد صحت یاب

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) جاپان کے بیڈمنٹن کنگ کینٹو موموٹا نے کہا ہے کہ وہ کار حادثے کی وجہ سے آنکھوں کی انجری سے پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب وہ ملتوی ٹوکیو اولمپکس گیمز میں ملک کے لئے طلائی تمغہ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دنیائے بیڈمنٹن کے صفحہ اول کے کھلاڑی نے کہا کہ کار کے حادثے کے بعد فروری میں آنکھوں کے ساکٹ فریکچر ہونے کے بعد انکھوں کی سرجری کروائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عملی طور پر 100 فیصد دینے میں کامیاب رہا ہوں۔25 سالہ کینٹو موموٹا کو کار حادثہ ملائشیا ماسٹرز بیڈمنٹن جیتنے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا، حادثہ میں انکو کوالالمپور ایئرپورٹ لے جانے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔کینٹو موموٹا نے کہا کہ وہ ٹوکیو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے حصول کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...