شائقین کے بغیر کرکٹ بور ہوجائے گی: سعید اجمل

Jun 30, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ شائقین کے بغیر کرکٹ بور ہوجائے گی لہٰذا شائقین کو اسٹیڈی میں آنے کی اجازت دینی چاہیے۔ کھلاڑی میدان میں واپس آرہے ہیں جو اچھی بات ہے، اس حوالے سے کرکٹ منتظمین اور آئی سی سی نے بھی یہی سوچا ہو گا کہ موجودہ حالات میں اتنی دیر رکا نہیں جا سکتا اور کرکٹ کی بھی سرگرمیاں شروع ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کے بغیر کرکٹ کا مزہ خراب ہو جائے گا اور یہ اب ایسے ہی ہو گا کہ جیسے کہ ڈیف کرکٹ ہو، کرکٹ شروع ہونا اچھی بات ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کراؤڈ کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں جب کراؤڈ نہیں آتا تو بڑے بڑے اسٹارز کو پوچھیں کہ اس وقت کیا بیت رہی ہوتی ہے اور اب انٹر نیشنل میچز میں بھی کراؤڈ نہیں ہو گا تو بوریت بڑھ جائے گی، کھلاڑیوں کو مزہ نہیں آئے گا، اگر اسٹیڈیم کے ایک حصے میں 10 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تو وہاں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیں لیکن کراؤڈ ہونا چاہیے۔?سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ بہت ینگ ہے، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی کم ہے جب کہ اس کے مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے اس لیے ہماری ٹیم کو مشکل پیش آ سکتی ہے، سیریز میں اگر پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ٹیم کو ٹف ٹائم بھی دے دے۔

مزیدخبریں