پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25فیصد اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، عبداللہ گل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عوام پہلے ہی کرونا کی وجہ سے معاشی طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ حکومت پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25فیصد اضافہ کر کے عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ ان خیالات کااظہار محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر نے 25فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکمشت بڑھانے بڑھانے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا چند ایک آئیل مارکیٹ کرنے والی کمپنیوں کو خوش کرنے کے لئے اس حکومت نے یہ اقدام کیا ہے،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی جو قیمتیں کم کی تھی اس کا ریلیف عام آدمی تک نہیں پہنچا تھا جو کہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے،اکثر اوقات مہینے کے آخری دن میں پیٹرولیم کی سمری اپروو یا رجیکٹ ہوتی ہے لیکن 26تاریخ کو سمری کافوراً پاس ہونا پھر رات و رات اس پرعمل کروانا بہت افسو ناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن