فائرنگ کے دوواقعات میں دونوجوانوں کو قتل کردیا گیا

لاہور(نامہ نگار) ٹبی سٹی کا رہائشی 30 سال شاہد گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ مغلپورہ کے علاقہ سے گزر رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے اس پرفائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا اور فرار ہو گئے شاہد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگروہ جانبر نہ ہو سکا ہربنس پورہ کے رہائشی30 سالہ یاسر صدیقی پر گھر کے نزدیک دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر یاسر صدیقی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن