پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

Jun 30, 2020

پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ رواں سال گرایا جانے والا یہ 9 واں بھارتی جاسوس ڈرون تھا۔
افواج پاکستان وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت مستعد ہیں اور اپنے ازلی دشمن بھارت کی سرحد پار حرکتوں اور شرارتوں پر عقابی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا تسلسل بھی ٹوٹنے نہیں دے رہا۔ اسی طرح بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے۔ انہی انسانیت دشمن اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جاسوس ڈرونز کے ذریعے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔ اتوار کو بھی مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 8 سالہ بچے کے قتل کو انسانیت دشمنی قرار دیتے ہوئے ملزموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں