ڈاکٹر فرحان عیسی نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے گورنرکا عہدہ سنبھال لیا

کراچی(نیوزرپورٹر)ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں،اس حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن تقریب کا انعقاد ہوا،اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ٹرسٹی عزیزمیمن مہمان خصوصی تھے،ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کے توسط سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اور اجاگر کیا جائے گا، روٹری انٹرنیشنل کی معاونت سے پاکستان میں بہتر اقدامات بات کیے جائیں گے،ڈاکٹر فرحان عیسی نے اعلان کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے 100 کلبز پر مشتمل ڈسٹرکٹ 3271 کا سالانہ اجلاس 25 سال کے بعد بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں 2 ہزار ممبرز شرکت کریں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی نے یہ بھی اعلان کیا کہ خواتین اور مرد ممبرز کی تعداد مساوی کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن