اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین ہم عوام تحریک پاکستان طاہر عزیز خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا مرکزی عہدیداران سیکرٹری جنرل ارشد جمال وائس چیئرمین زاہد خان جوائنٹ سیکرٹری (نارتھ) احمر اشفاق کیپٹل کے صدر سید خالد عابدسینئر نائب صدر ڈاکٹر نذرِ حیدرجنرل سیکرٹری نصیر بشیر اور خزانچی محمد امجد شریک ہوے آغاز میں سابق امیر جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے لئے دعاِ مغفرت کروائی گئی طاہر عزیز خان نے خطاب میں کہا پارٹی کا آئین و منشور اللہ کی حاکمیتِ آعلی کا تصور پیش کرتا ہے جس کہ تحت تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انسانیت کے ناطے تمام وسائل میں برابر کیحقوق رکھتے ہیںانہوںنیجڑواںشہروںکے عہدیداران کو ہم عوام پارٹی کی رکنیت سازی اور عوام میں اسلامی صدارتی کی اہمیت بارے آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔