لاڑکانہ ،گھرسے راشن کیلئے نکلنے والانوجوان ایک ماہ ہوگیالوٹ کرنہ آیا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حد ایوب کالونی سے ایک ماہ قبل گھر کا راشن لینے کے لیے جانے والا 25 سالہ نوجوان امداد علی چانڈیو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کے باعث ورثا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، اس حوالے سے نوجوان کے والد روشن علی چانڈیو نے بتایا کہ بیٹا ایک ماہ قبل لاک ڈائون کے دوران گھر کا راشن لینے کے لیے نکلا تھا جو لوٹ کر واپس نہیں آیا، بیٹے کی گمشدگی کے باعث تمام گھر والے سخت اذیت کی زندگی گذار رہے ہیں جبکہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوان کو تلاش کرنے سمیت حد کے تھانہ پر اطلاع دی لیکن اس کے باوجود وہ لاپتہ ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن