چوک قذافی بنک ڈکیتی کے متاثرین کا ابدالی روڈ پر دوبارہ دھرنا‘ مظاہرہ

Jun 30, 2020

ملتان( کرائم رپورٹر ) چوک قذافی کے ایک بنک میں چار ماہ قبل ہونے والی کروڑوں روپے کے لاکرز کی ڈکیتی کے متاثرین نے نقصان کا ازالہ نہ ہونے پر مین برانچ ابدالی روڑ کے سامنے دوسری بار دھرنا دیا ، متاثرین کا کہنا تھا کہ بائیس جون کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے برانچ سے مذاکرات کرکے سات دن کا ٹائم لے کردیا تھا مگر دن پورے ہونے کے بعد بینک کی طرف سے متاثرین کے نقصان کا ازالہ پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا ،دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کو بھی درخواست گزار کی گئی کہ بینک عملہ کو شامل تفتیش کرکے اس معاملے کے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائے ، متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو مجبوراً روزانہ کی بنیاد پر بینک کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں