وہاڑی(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں پرائیویٹ سکول اور اکیڈمیوں میں بچے روزانہ کی بنیاد پر سادہ کپڑوں میں جارہے ہیں۔ دانیوال میں ایک سکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کے نمبر پر وٹس اپ گروپ بھی بنا رکھا ہے جس میں بچوں کو سکول بھیجنے اور فیس کے علاوہ دیگر میسیج کی جاتے ہیں شہریوں اسلم، لیاقت علی، امجد حسین، بشارت و دیگر نے کہا کہ اگر بچوں کو سکول نہ بھیجیں تو سکول مالکان بلیک میل کرتے ہیں اور خصوصی میسج کرتے ہیں کہ بچوں کو سادہ کپڑوں میں بھیجیں اور فیس بھی دھڑلے سے وصول کر رہے ہیں۔جن کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ۔انہوں صوبائی وزیر تعلیم اورڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ جو سکول اور اکیڈمیاں بچوں جو پڑھا رہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔