آر پی او راولپنڈی کا دوری تھانہ ڈومیلی، تزئین و آرائش اور مرمتی کام کا جائزہ

دینہ(نامہ نگار ) آرپی او راولپنڈی سہیل تاجک نے ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے ہمراہ پولیس تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آر پی او راولپنڈی نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی بلڈنگ میں تعمیراتی کام اور تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا، آر پی او راولپنڈی نے پولیس تھانہ سوہاوہ کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے،آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی سوہاوہ کے ہمراہ پولیس تھانہ ڈومیلی کا بھی تفصیلی دورہ کیااور بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ علاقہ میں جرائم کی روک تھام کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی آر پی او راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

ای پیپر دی نیشن